بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 شوال 1441ھ- 31 مئی 2020 ء

دارالافتاء

 

تہائی مال سے زیادہ کی وصیت کو سب ورثاء نے نافذ کردیا


سوال

اگر وارثوں نےوالد  کی وصیت جو کہ ایک تہائی مال سے زیادہ پر کی گئی ہو سب نے اپنی رضامندی سے مان لی اور اس کے مطابق عمل کیا تو کیا بعد میں کوئی وارث ایک تہائی کے مطابق دوبارہ واپس عمل کا اصرار کرسکتا ہے؟

جواب

اگر تمام ورثاء اس تہائی مال سے زیادہ پر  کی گئی  وصیت کے نفاذ کے وقت  عاقل بالغ تھے اور باہمی رضا مندی کے ساتھ اس کو نافذ کیا تو شرعاً  وہ نافذ اور لازم ہوگئی،  اب  کسی وارث کا ایک تہائی کے مطابق دوبارہ عمل پر اصرار کرنا شرعاً  درست نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004200263

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

کتب و ابواب

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں

ہماری ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے