بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1441ھ- 02 جون 2020 ء

دارالافتاء

 

تبلیغی تشکیل میں قصر


سوال

میں چارماہ کے لیے تبلیغ میں نکلا ہوا ہوں،  اور ہم ایک شہر سے 100کلو میڑ سے زیادہ سفر کرچکے ہیں تو ہم یہاں مسافر ہو گئے اورایک ضلع یا کسی گاؤں قصبے میں15دنوں سے زیادہ رہتے ہیں،  مگر کسی مسجد میں 3 دن سے زیادہ نہیں رہتے ہیں، زیادہ سےزیادہ ایک مسجد سے دوسری مسجد کا فاصلہ 5 کلو میڑ سےزیادہ نہیں ہو تا، ایک قصبے میں ہوتے ہیں، حدیث کے حوالے کے ساتھ نماز کا حکم بتائیں!

جواب

اگر آپ کی تشکیل کسی شہر (جیسے کراچی) یا کسی ایک بڑی بستی  میں 15 دن یا اس سے زائد کی ہو، اور وہیں کی کئی مساجد میں جانا  ہو تو آپ اس میں مقیم ہی رہیں گے اور  پوری نماز پڑھیں گے۔ اور اگر کئی بستیوں میں تشکیل ہو اور ہر تین دن بعد یا  کچھ دن بعد بستی تبدیل کرکے دوسری بستی یا گاؤں میں جانا پڑتا ہو جس کا نام وغیرہ بھی الگ ہو  اور مقامی حضرات کے ہاں بھی وہ بستی بالکل علیحدہ شمار ہوتی ہے تو اس صورت میں چوں کہ آپ کی اقامت ایک جگہ پر 15 دن کی نہیں ہے؛ اس لیے آپ مسافر ہوں گے اور قصر نماز پڑھیں گے۔

’’الهدایة‘‘:

’’ولایزال حکم السفر حتی ینوي الإقامة في بلدة أو قریة خمسة عشر یوماً أو أکثر‘. (۱/۱۴۶)
’’ردالمحتار علی الدر المختار‘‘:

’’دخل بلدة ولم ینوها بل ترقب السفر غداً أو بعده یقصر؛ لأن حالته تنافي عزیمته‘‘. (۲/۵۳۰)
’’الفتاوی الهندیة‘‘:

’’ویکفي ذلک القصد غلبة الظن یعني إذا غلب علی ظنه أنه یسافر قصر ولایشترط فیه التیقین ... والجندي إنما یکون تبعاً للأمیر إذا کان یرزق من الأمیر، أما إذا کانت أرزاقهم من أموال أنفسهم فالعبرة لنیتهم‘‘. (۱/۱۳۹،۱۴۱) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144102200164

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

کتب و ابواب

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں

ہماری ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے