بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

- 13 نومبر 2019 ء

دارالافتاء

 

بیڈ ناپاک ہوجائے تو کیسے پاک کریں؟


سوال

بیڈ پر لیدر چڑھا ہوا ہے،  اگر بچہ اس پر پیشاب کردے تو تین دفعہ پونچا لگانے سے پاک ہوجائے گا؟

جواب

لیدر تین مرتبہ دھونے سے پاک ہوجائے گا اوراگر پیشاب بیڈ  کے (گدے /فوم کے) اندر جذب ہوگیا ہو تو اس پر تین مرتبہ پانی بہانا ضروری ہے اور ہر مرتبہ  پانی بہا کر اتنی دیر چھوڑدیا جائے کہ اس سے پانی ٹپکنا بند ہوجائے،  تین مرتبہ ایسا کرنے سے وہ بیڈ   پاک ہو جائے گا۔ صرف پوچا لگانا کافی نہیں ہوگا۔

المحيط البرهاني في الفقه النعماني (1/ 202):
"إذا أصابت النجاسة خفاً أو نعلاً لم يكن لها جرم، كالبول والخمر فلا بد من الغسل رطباً كان أو يابساً.... وأما التي لها جرم إذا أصابت الخف أو النعل فإن كانت رطبةً لاتطهر إلا بالغسل، هكذا ذكر في «الأصل». ألا ترى أن الرطوبة التي فيها لو أصابته لايطهر إلا بالغسل، فكذا إذا أصابته مع غيرها، وعن أبي يوسف رحمه الله: أنه إذا مسحه في التراب أو الرمل على سبيل المبالغة يطهر، وعليه فتوى من مشايخنا؛ للبلوى والضرورة. وإن كانت النجاسة يابسةً يطهر بالحت والحك عند أبي يوسف".

 الفتاوى الهندية (1/ 42):

" وما لاينعصر يطهر بالغسل ثلاث مرات والتجفيف في كل مرة؛ لأن للتجفيف أثراً في استخراج النجاسة. وحد التجفيف: أن يخليه حتى ينقطع التقاطر، ولايشترط فيه اليبس، هكذا في التبيين. هذا إذا تشربت النجاسة كثيراً، وإن لم تتشرب فيه أو تشربت قليلاً يطهر بالغسل ثلاثاً، هكذا في محيط السرخسي". فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012201940

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاشں

کتب و ابواب

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں

ہماری ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے