بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شعبان 1441ھ- 09 اپریل 2020 ء

دارالافتاء

 

بکنگ کیئے ہوئے فلیٹ، گاڑی کی زکوۃ اور واجب الادا بلوں کق زکوۃ سے منہا کرنے کی تفصیل


سوال

 1۔ میں نے ایک فلیٹ بک کروایا ہے جس کے لیے میں نے 10% ایڈوانس رقم دی ہے اور اب تک 3 قسطیں ادا کر چکا ہوں ۔ کیا فلیٹ بک کرنے میں جو ایڈوانس رقم دی اس پر زکوة واجب ہے ؟ 2- اسی طرح میں نے ایجار کے تحت ایک گاڑی لی ہے جس کے لیے میں 10% ایڈوانس دیا ہے اور ہر مہینے ایجار کی قسطیں ادا کرتا ہوں ۔ اب تک 3 قسطیں ادا کر چکا ہوں ۔ کیا اس گاڑی کی ایڈوانس رقم اور قسطوں پر بھی زکوة ہے؟ 3- اسی طرح میں کرایہ کے مکان میں رہتا ہوں جسکے لیے ہر 6 مہینے بعد کرایہ ادا کرتا ہوں ۔ کیا مجموعی زکوة کی رقم سے اس کو منہا کرنا ہے؟ اگر منہا کرنا ہو تو کس طرح کریں گے مہینے کے حساب سے یہ سال کے کرایہ کی رقم سے؟ 4- اسی طرح واجب الادا یوٹیلیٹی بلز کو بھی مجموعی زکوة کی رقم سے منہا کرنا ہے ؟ امید ہے کے آپ سیر حاصل جواب ارسال فرمائیں گیں۔ اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائیں اور امت مسلمہ کی خدمت کی توفیق دے آمین ۔ العارض فیض محمد اشرف العابدین الریاض سعودی عرب

جواب

۱)  مذکورہ فلیٹ کا ڈھانچا اگر اب تک کھڑا نہیں ہوا تو جمع شدہ رقم امانت کے حکم میں ہے، اگر  یہ رقم تنہا یا بقیہ اموال کے ساتھ مل کر نصاب کے بقدر ہے تو اس کی زکوۃ واجب ہوگی، اور اگر فلیٹ کا ڈھانچا قائم ہوچکا ہے تو دیکھا جائیگا کہ یہ فلیٹ کس نیت سے خریدا جا رہا ہے،   اگر ذاتی ضرورت رہائش وغیرہ کے لیئے بک کروایا ہے تو ایڈوانس میں ادا شدہ رقم کی زکوۃ واجب نہیں ہوگی، اور اگر تجارت کی نیت سے یا پیسہ محفوظ کرنے کی نیت سے بک کروایا یے تو جمع شدہ رقم کی زکوۃ واجب الادا ہوگی۔ 

۲) گاڑی اگر استعمال کے لیے ہے تو اس کی ایڈوانس کی رقم اور ادا کردہ قسطوں کی زکوۃ واجب نہیں۔

۳)جتنے مہینوں کا کرایہ  واجب الاداء ہے اتنے کرایہ کو مجموعی رقم سے منہاکریں گے۔

۴) واجب الاداء یوٹیلیٹی بلز بھی مجموعی رقم سے منہا ہونگے۔ واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143708200048

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاشں

کتب و ابواب

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں

ہماری ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے