بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 شعبان 1441ھ- 07 اپریل 2020 ء

دارالافتاء

 

بجلی کا بل ادا نہ کرنا


سوال

بجلی کا بل ادا نہ کرنا کیسا ہے جب کہ میٹر بھی لگا ہو؟   یہ سمجھتے ہوئے کہ حکومت کون سی ہماری حقوق ادا کر رہی ہے؟

جواب

بجلی کا بل ادا کرنا شرعاً اور قانوناً ضروری ہے۔  بجلی کا بل ادا نہ کرنا شرعاً ناجائز  اور  قانوناً ممنوع ہے،  اس لیے جس قدر بجلی استعمال کی ہے اس  کا بل ادا کرنا واجب ہے، اگر کہیں کسی پر ظلم ہو تو  ظلم کے تدارک کے لیے ظلم کرنا جائز نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012201108

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاشں

کتب و ابواب

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں

ہماری ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے