بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 ربیع الثانی 1441ھ- 09 دسمبر 2019 ء

دارالافتاء

 

ایک سے زائد رکعتوں میں ایک ہی سورت پڑھنا


سوال

کیا نماز  کی ہر رکعت میں سورہ اخلاص ہی کی تلاوت کر سکتے ہیں فرض اور سنت نماز وں میں؟

جواب

اگر کوئی شخص ایک ہی سورت کو ایک رکعت میں پڑھنے  کے بعد دوسری رکعت میں بھی دہراتا ہے تو ایسا کرنا جائز ہے,  البتہ  فرض نماز میں  جان کر بلاوجہ ایسے کرنا مکروہِ تنزیہی  ہے،  بھول کر یا مجبوری کی وجہ سے اگر فرض نماز میں پڑھے تو کراہت نہیں ہوگی۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 546):

"لا بأس أن يقرأ سورة ويعيدها في الثانية".
(قوله: لا بأس أن يقرأ سورة إلخ) أفاد أنه يكره تنزيهاً، وعليه يحمل جزم القنية بالكراهة، ويحمل فعله عليه الصلاة والسلام لذلك على بيان الجواز، هذا إذا لم يضطر، فإن اضطر بأن قرأ في الأولى: {قل أعوذ برب الناس} [الناس: 1] أعادها في الثانية إن لم يختم، نهر؛ لأن التكرار أهون من القراءة منكوساً، بزازية، وأما لو ختم القرآن في ركعة فيأتي قريباً أنه يقرأ من البقرة". فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144010201195

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاشں

کتب و ابواب

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں

ہماری ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے