بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 جُمادى الأولى 1441ھ- 21 جنوری 2020 ء

دارالافتاء

 

اروی اور روحہ نام رکھنا


سوال

میں اپنی بیٹی کا نام ’’اروی‘‘ یا ’’روحہ‘‘  رکھنا چاہتاہوں ، 22-11-2019کواللہ تعالی نے بیٹی عطا  کی  ہے۔ راہ نمائی فرمادیں!

جواب

"أَرْوٰی"  جمع ہے " الأرویة "  کی، اس کا معنی ہے: پہاڑی بکرا یا بکری. (المنجد، ص؛54)،  حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی والدہ کا نام " ارویٰ " تھا۔ اس نسبت سے اچھا نام ہے، رکھ سکتے ہیں۔

’’رَوْحَه‘‘ کا معنی: پاک اور اچھی.  یہ نام بھی اچھا ہے، اس کے رکھنے میں بھی کوئی حرج نہیں۔

شمس العلوم ودواء كلام العرب من الكلوم (4/ 2667):
"[الرَّوْحَةُ]: ليلة رَوْحَةٌ: طيبة". 
فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144104200027

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاشں

کتب و ابواب

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں

ہماری ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے