بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

6 ربیع الاول 1442ھ- 24 اکتوبر 2020 ء

دارالافتاء

 

آپﷺ کی پیدائش اور وفات کب ہوئی؟


سوال

آپﷺ کی پیدائش اور وفات کب ہوئی؟ واضح کریں!

جواب

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت کی تاریخ میں مختلف اقوال ہیں، مستند قول کے مطابق 9 ربیع الاول بمطابق 20 یا 22 اپریل 571عیسوی کو ہوئی، ( اپریل کی تاریخ کا اختلاف عیسوی تقویم کے اختلاف کا نتیجہ ہے)۔

اور راجح قول کے مطابق تریسٹھ برس کی عمر میں آپ ﷺ کی وفات ہوئی۔ تاریخِ وفات میں بھی اختلاف ہے، مشہور قول کی بنا پر 12 ربیع الاول سن11 ہجری بروز پیر کو وفات ہوئی، بعض نے یکم ربیع الاول کو  تاریخِ وصال قرار دیا ہے، لیکن راجح قول کے مطابق  2 ربیع الاول کو آپ ﷺ کا وصال ہوا،  علامہ سہیلی  نے ’’الروض الانف‘‘  میں اور علامہ ابن حجر نے ’’فتح الباری‘‘  میں اسی کو راجح قرار دیا ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144103200224

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

کتب و ابواب

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں