پینے کے پانی میں آب زم زم ملا کر فروخت کرسکتےہیں؟
واضح رہے کہ علماء کرام نے آبِ زمزم اور عام پانی کو محفوظ کرلینے کے بعد فروخت کرنا جائز لکھا ہے، اس میں شرعاً کوئی حرج نہیں، اور یہ ہی حکم آبِ زمزم کو پانی میں ملا کر بیچنے کا ہو گا۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144004201489
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن