بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

بینات

 
 

پاک فوج کے عظیم قومی سانحہ پر اظہارِ تعزیت

پاک فوج کے عظیم قومی سانحہ پر اظہارِ تعزیت

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یکم اگست ۲۰۲۲ء کی شب بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر لاپتہ ہوگیا تھا، جس میں ۱۲ کور کے کمانڈر سمیت ۶؍ افراد سوار تھے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ہیلی کاپٹر کو خراب موسم کی وجہ سے حادثہ پیش آیا، ہیلی کاپٹر کا ملبہ لسبیلہ کے علاقے وندر میں موسیٰ گوٹھ سے ملا۔ واقعے میں ہیلی کاپٹر میں سوار تمام ۶ ؍افسران اور سپاہی شہید ہوگئے، جن میں کور کمانڈر، لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی بھی شامل ہیں۔ شہداء میں ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈ میجر جنرل امجد حنیف ستی، بریگیڈئیر محمد خالد، میجر سعید احمد، میجر محمد طلحہ منان اور نائیک محمد فیاض شامل ہیں۔ شہید کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی تمغۂ بسالت تھے۔ 
اللہ تبارک وتعالیٰ افواجِ پاکستان کے ان بہادر جوانوں کی شہادتوں کو قبول فرمائے، ان کے لواحقین کو صبرِ جمیل کی توفیق عطا فرمائے، اور ان کے بچوں کی کفالت فرمائے، آمین۔
جامعہ علومِ اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کے مہتمم، نائب مہتمم، انتظامیہ اور تمام اساتذہ پاک فوج کے ان شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور ان سب کے لیے دعا گو ہیں کہ اللہ تبارک وتعالیٰ ان شہداء کو جنت الفردوس نصیب فرمائے اور ان کی بدولت پاکستان کو امن کا گہوارہ بنائے اور اس ملک کی تمام مشکلات کو حل فرمائے، آمین۔

وصلی اللہ تعالٰی علٰی خیر خلقہٖ سیدنا محمد و علٰی آلہٖ و صحبہٖ أجمعین
 

تلاشں

شکریہ

آپ کا پیغام موصول ہوگیا ہے. ہم آپ سے جلد ہی رابطہ کرلیں گے

گزشتہ شمارہ جات

مضامین