بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

بینات

 
 

نقدونظر صفر المظفر 1444ھ

نقدونظر صفر المظفر 1444ھ

 

حقیقتِ ایمان (حصہ سوم)

تالیف: مولانا حافظ لیاقت علی شاہ نقشبندی غفوری ۔ صفحات:۱۲۴۰۔ قیمت: درج نہیں۔ ناشر: مکتبہ غفوریہ، نزد جامعہ اسلامیہ درویشیہ، بی بلاک، سندھی مسلم سوسائٹی، کراچی
اللہ تبارک وتعالیٰ جزائے خیر عطا فرمائے حضرت مولانا حافظ لیاقت علی شاہ صاحب کو کہ انہوں نے اپنی زندگی کا محور اور مقصد اُمتِ مسلمہ کے ایمان کی حفاظت اور ان کو دولتِ ایمان کی قدر وقیمت سے روشناس کرانا بنا رکھا ہے۔ موصوف کئی کتابوں کے مؤلف ہیں۔ زیرِ تبصرہ کتاب ’’حقیقتِ ایمان‘‘ کا حصہ سوم ہے جو ۱۲۴۰ صفحات پر مشتمل ایک ضخیم کتاب ہے، اس سے پہلے اسی نام سے دو جلدیں شائع ہو چکی ہیں، اس حصہ کے بابِ پنجم میں تذکرۂ ایمان بزبانِ رسالت( علی صاحبہا الصلوٰۃ والسلام )، مقامِ نبوت، حدیثِ رسول تشریحِ قرآن ہے، حجیتِ حدیث، ایمان، اسلام اور احسان کیا ہے؟ حدیثِ جبریلؑ کی تشریح، اثباتِ عذابِ قبر وبرزخ، احوالِ قیامت، ایمان کے شعبے، تقاضے اور بعض آثار وثمرات۔ بابِ ششم میں: فصلِ اول: ایمان میں خرابی ڈالنے والے اخلاق واعمال۔ فصلِ دوم: ظاہری گناہ۔ فصلِ سوم: باطنی گناہ۔ فصلِ چہارم: منافقانہ اعمال واخلاق۔ بابِ ہفتم میں: فصلِ اول: یقین کامل کے حصول کے طریقے۔ فصلِ دوم: جنت کی راہیں۔ فصلِ سوم: تجدید ایمان۔ فصلِ چہارم: چالیس بہترین خصلتیں۔ فصلِ پنجم: ایمان کے لیے دعائیں۔
 ایمان کے متعلق یہ تمام باتیں قرآن کریم، احادیثِ نبویہ اور دیگر مستند کتب سے باحوالہ اور مدلل بیان کی گئی ہیں، اسلوبِ تحریر اتنا آسان، سادہ، عام فہم اور دل نشین ہے کہ دل چاہتاہے کہ آدمی بس پڑھتا ہی رہے۔ اُمید ہے باذوق حضرات ضرور اس کتاب کا مطالعہ کریں گے۔
 

تلاشں

شکریہ

آپ کا پیغام موصول ہوگیا ہے. ہم آپ سے جلد ہی رابطہ کرلیں گے

گزشتہ شمارہ جات

مضامین