بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

بینات

 
 

نقدونظر رمضان المبارک 1444ھ

نقدونظر رمضان المبارک 1444ھ

 

صیانۃ القرآن عن الاستہزاء والبھتان المسمی(ب) مسئلہ طلاقِ ثلاثہ

افادات: حضرت علامہ ڈاکٹر خالد محمود  رحمۃ اللہ علیہ  (پی ایچ ڈی، لندن)۔ از قلم: جناب حافظ محمد اقبال رنگونی صاحب۔ صفحات:۱۶۸۔ ناشر: ادارہ اشاعتِ اسلام مانچسٹر، برطانیہ۔ پاکستان میں ملنے کا پتا: صدیقی ٹرسٹ، المنظر اپارٹمنٹ ۴۵۸، گارڈن ایسٹ، نزد لسبیلہ چوک، کراچی
موجودہ زمانہ میں ایک بار پھر یہ بات اُچھالی جارہی ہے کہ ایک مجلس میں دی گئی تین طلاقیں، تین نہیں ہوتیں، بلکہ ایک شمار ہوتی ہیں۔ یہ مغالطہ دینے کے لیے غلط طور پر احادیث کا سہارا لیا جاتاہے۔ اور جب ان کے سامنے قرآن کریم کی آیات، احادیث مبارکہ اور صحابہ کرامؓ کا عمل پیش کیا جاتا ہے تو اسے مختلف انداز سے تضحیک کا نشانہ بنایا جاتا ہے، حالانکہ ساڑھے چودہ سو سال ہونے کو آئے ہیں، امت کے چاروں فقہاء اسی پر عمل پیرا اور اسی کے مطابق فتویٰ دیتے آئے ہیں۔ اس کتاب کے سببِ تالیف کے بارہ میں لکھا گیا ہے کہ برطانیہ کے اخبار میں چھاپے گئے ایک مضمون کے جواب میں حضرت علامہ ڈاکٹر خالد محمود صاحب رحمۃ اللہ علیہ  نے یہ مضمون قلم بند کیا تھا۔ افادۂ عام کی غرض سے اس کو کتابی شکل میں شائع کیا جارہا ہے۔ ٹائٹل پر کتاب کا تعارف یوں کرایا گیا ہے:
’’اس کتاب میں طلاقِ ثلاثہ اور مسئلہ حلالہ پر عالمانہ گفتگو کی گئی ہے اور بتلایا گیا ہے کہ قرآن کریم کی آیات سے استہزاء کرنا مسلمانوں کا کام نہیں۔‘‘
 اور اس کے ساتھ بطور ضمیمہ حافظ محمد اقبال رنگونی صاحب کا تالیف کردہ مضمون ’’أحسن الأثاث في بیان الطلاق الثلاث‘‘ بھی شاملِ اشاعت کیا گیا ہے۔کتاب کا کاغذ، طباعت اور جلدبندی عمدہ ہے۔ اُمید ہے اس کتاب کا ایک بار ضرور مطالعہ کیا جائے گا۔

تلاشں

شکریہ

آپ کا پیغام موصول ہوگیا ہے. ہم آپ سے جلد ہی رابطہ کرلیں گے

گزشتہ شمارہ جات

مضامین