بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 شوال 1445ھ 16 اپریل 2024 ء

بینات

 
 

نقدونظر ذوالحجہ 1440ھ

نقدونظر ذوالحجہ 1440ھ

 

ارشاد السلوک

افادات: حضرت مولانا خان بہادر مارتونگیؒ (المشہور بہ مارتونگ بابا) (متوفی:۱۹۷۶ء)۔ صفحات:۹۴۔ قیمت: درج نہیں۔ ناشر: مولانا سحبان، مدرسہ اسماء ؓ  للبنات، گارڈن ویسٹ، کراچی
زیرِ تبصرہ کتاب علاقہ مارتونگ ضلع سوات کے ایک متبحر عالم اور صوفی بزرگ حضرت مولانا خان بہادر رحمۃ اللہ علیہ -جو مارتونگ باباکے لقب سے معروف ہیں- کے سلوک وطریقت اورتصوف سے متعلق افادات وارشادات پر مشتمل ہے۔ کتاب کے مرکزی عنوانات اور مضامین درج ذیل ہیں:
’’۱:- حضرت العلامۃ خان بہادرؒ(المشہور بہ مارتونگ باباؒ) کا تذکرہ۔ ۲:- مقدمہ ’’شریعت وطریقت کا تلازم‘‘ از شیخ الحدیث حضرت مولانا زکریاؒ، ’’تصوف کیا ہے؟‘‘ از مولانا محمد منظور نعمانیؒ۔ ۳:- فصل اول: طریقۂ قادریہ کا بیان۔ ۴:- فصل دوم: طریقۂ نقشبندیہ کے اسباق کے بیان میں۔ ۵:-تتمہ: اشغالِ نقشبندیہ عالیہ مجددیہ۔ ۶:-فصل سوم: طریقۂ چشتیہ عالیہ کے اسباق کا بیان۔فصل چہارم: بیان سلسلہ ہائے طریقہ قادریہ غفوریہ ونقشبندیہ عالیہ مجددیہ وچشتیہ۔‘‘
کتاب کی افادیت ومعنویت مضامین سے واضح ہے۔ اہلِ سلوک کے لیے اس کتاب میں بیش بہا خزانہ ہے۔ معنوی خوبیوں کے ساتھ ظاہری خوبیوں سے بھی مزین ہے۔ کاغذ اعلیٰ اور طباعت دو رنگی ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اس کتاب کا نفع عام فرمائے اور ناشر کو جزائے خیر عطا فرمائے، آمین

راہزن (نواں ایڈیشن)

مولانا محمد طیب طوفانی۔ صفحات:۱۴۸۔ قیمت: درج نہیں۔ ناشر: الحسن اکیڈمی، سرائے نورنگ، ضلع لکی مروت۔
زیرِ تبصرہ کتاب میں غلام احمد پرویز، ڈاکٹر ذاکر نائیک، گوہرشاہی، زید زمان حامد، جاوید احمد غامدی جیسے لوگوں کے گمراہ کن عقائد کی بیخ کنی شہیدِ اسلام حضرت لدھیانوی شہیدؒ اور دیگر حضرات اکابر علمائے کرام کے افادات کے تناظر میں کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ’’عقیدہ ختم نبوت۔۔۔ چند ایمان افروز واقعات‘‘ کا اضافہ بھی کیاگیا ہے۔ یہ کتاب پہلے بھی چھپی تھی، لیکن اس کا پوائنٹ سائز کم تھا، اب اس پوائنٹ سائز کو تو بڑھادیا گیا ہے، لیکن کتاب کا کاغذ بالکل ناقص ہے۔ 
 

تلاشں

شکریہ

آپ کا پیغام موصول ہوگیا ہے. ہم آپ سے جلد ہی رابطہ کرلیں گے

گزشتہ شمارہ جات

مضامین