بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

بینات

 
 

نقدونظر ، تبصرہ وتعارف 

تبصرہ وتعارف 

درسِ سراجی حنیفی 

درسی افادات: حضرت مولانا محمد حنیف صاحب رحمۃ اللہ علیہ  ۔ ترتیب: مولانا محمد معاویہ۔ صفحات: ۱۲۰۔ ناشرو ملنے کا پتہ: کتب خانہ مظہری ، گلشن اقبال نمبر:۲، پوسٹ بکس نمبر: ۱۱۱۸۲، کراچی
زیرِ تبصرہ کتاب علمِ فرائض و میراث کی مشہور و معروف کتاب ’’سراجی‘‘ کی شرح اور درسی افادات ہیں، جو حضرت مولانا محمد حنیف جام نگری رحمۃ اللہ علیہ  (سابق استاذِ حدیث جامعہ اشرف المدارس، کراچی) کے دروس سے ماخوذ ہیں۔ مولانا مرحوم جامعہ مظاہر العلوم سہارنپور انڈیا کے فاضل اور حضرت مولانا وقار علی  رحمۃ اللہ علیہ  کے شاگرد تھے، جو مظاہر العلوم سہارنپور میں درسِ سراجی کے حوالے سے معروف تھے اور تقریباً پچاس سال تک اس کتاب کی تدریس سے وابستہ رہے۔ حضرت مولانا محمد حنیف صاحبؒ بھی تیس سال تک جامعہ اشرف المدارس میں اس کتاب کا درس دیتے رہے، مذکورہ کتاب کی تسہیل وتدریس میں آپ کا انداز منفرد تھا، جس سے طلبہ کو کتاب سمجھنے میں کوئی مشکل پیش نہیںآتی تھی۔ 
بہرحال آپ کے سراجی کے درسی افادات کو زیرِنظر کتاب میں جمع ومرتب کیا گیا ہے۔ آپ کے شاگرد مولانا محمد معاویہ صاحب نے یہ خدمت انجام دی ہے۔ اُمید ہے کہ طلبہ واساتذہ کے لیے یہ کتاب مفید ثابت ہوگی ، ان شاء اللہ ۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اس خدمت کو قبول فرمائے اور صاحبِ افادات ،مرتب اورناشرین کے لیے ذخیرۂ آخرت بنائے، آمین۔
 

تلاشں

شکریہ

آپ کا پیغام موصول ہوگیا ہے. ہم آپ سے جلد ہی رابطہ کرلیں گے

گزشتہ شمارہ جات

مضامین