بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

بینات

 
 

نقد و نظر

 

روضۃ الفتاویٰ (جلد دوم) حضرت مفتی اسماعیل واڈی والا صاحب۔ مترجم:مولانا محمد حسن بن ابراہیم۔ صفحات:۴۸۸۔ قیمت: درج نہیں۔ ملنے کا پتہ:مکتبہ دارالعلوم بابو گلی، راندیر، سورت،انڈیا۳۹۵۰۰۵۔ فون: ۰۹۸۷۹۷۶۷۰۷۳ مفتی اسماعیل صاحبؒ واڈی والاسابق صدر مفتی وشیخ الحدیث مدرسہ جامعہ حسینیہ راندیر گجرات کی مشہور شخصیتوں میں سے ایک تھے۔ آپؒ کے فتاویٰ مدلل اور سہل انداز ہونے کی بنا پر عوام الناس میں بے حد مقبول گردانے جاتے تھے۔ ان فتاویٰ میں سے کچھ فتاویٰ تین جلدوں میں مرتب ہوکر گجراتی زبان میں زیورِ طبع سے آراستہ ہوکر منظر عام پر لائے گئے ، پھر اردو میں ان کا ترجمہ کر کے انہیں روضۃ الفتاویٰ کے نام سے شائع کیا جارہا ہے۔زیرتبصرہ اس فتاویٰ کی دوسری جلد ہے، جس میں نماز کے طریقہ کے بیان سے لے کر بیمار کی نماز کا بیان تک ۷۶۵مسائل کو ذکر کیا گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ اس فتاویٰ کے مرتب ، مترجم اور ناشر کی مساعی جمیلہ کو قبول فرمائے۔ سُنَّت کہانی     مؤلف:محمد فہیم عالم۔تصحیح وترتیب:عبدالعزیز،محمد رضوان صدیقی۔صفحات:۱۶۰۔ قیمت درج نہیں۔ ناشر:مکتبہ ذوق وشوق،گلشن اقبال کراچی، بشکریہ مکتبہ بیت العلم فدا منزل نزد مقدس مسجد، اردو بازار کراچی۔     ماہنامہ ’’ذوق وشوق ‘‘ کی انتظامیہ نے بچوں کو سُنّت نبویہ علیٰ صاحبہا الصلوٰۃ والسلام کی طرف راغب کرنے کے لئے اُن کے مزاج اور ذوق کے مطابق سُنّت کے تذکرے پر مشتمل مختلف کہانیاں شائع کرنے کا سلسلہ جاری کیا ہے، زیر تبصرہ ’’سُنّت کہانی‘‘ بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے،جسے محمد فہیم عالم صاحب نے تیار کیا ہے۔کہانی کا مرکزی کردار ماں اوراُس کے تین بچے ہیں،چنانچہ اس کہانی کے اندر ماں اپنے بچوں کو مختلف مواقع کی سنتیں بتلاتی رہتی ہے، جس سے بچوں میں سنتوں پر عمل کرنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔ کہانی عام فہم، دلچسپ ہے۔ بچوں کے ساتھ ساتھ بڑوں کے لئے بھی مفیداور قابل مطالعہ ہے۔ مائیں اگر بچوں کے سامنے کہانی کا کچھ حصہ روز پڑھ کر سنائیں تو ان شاء اللہ! بہت فائدہ ہوگا۔

تلاشں

شکریہ

آپ کا پیغام موصول ہوگیا ہے. ہم آپ سے جلد ہی رابطہ کرلیں گے

گزشتہ شمارہ جات

مضامین