بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

بینات

 
 

مکاتیب حضرت مولانا ابوالوفا افغانی رحمہ اللہ بنام حضرت بنوری رحمہ اللہ 

سلسلۂ مکاتیب حضرت بنوریؒ

مکاتیب حضرت مولانا ابوالوفا افغانی رحمہ اللہ بنام حضرت بنوری رحمہ اللہ 

 

مکتوب حضرت مولانا ابو الوفا افغانی رحمہ اللہ بنام حضرت بنوری رحمہ اللہ 

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

یوم الأربعاء ۲۸ ذوالقعدۃ ۱۳۸۷ھ

إلی العزيز المحترم مولانا البنوري حفظہ اللہ! 

السلام عليکم ورحمۃ اللہ

 

وبعد: فقد وصل خطابکم الکريم قبل الأمس مشتملاً ببشارۃ إرادۃ زيارۃ بيت اللہ الحرام، ففرحتُ بہ، وہا أنا مُرسلٌ ’’ أصول الجصّاص الرازي‘‘، ونسختَين من الجزء الثاني من ’’کتاب الحجۃ علٰی أہل المدينۃ‘‘، إحداہما لسيادتکم، والثانيۃ للمجمع العلمي، بيد الولد عبد القدوس الحيدر آبادي. فأرجو اللہ تعالی أن تکونوا بخير، وأن تراجعوا بعد الزيارۃ بخير وعافيۃ، متّع اللہ المسلمين بطول حياتکم. ولم تفيدوني بوصول الجزء الأول من ’کتاب الأصل‘‘ للإمام محمد، وأرسلتُہ في شہر شوال المکرّم، والآن أشرع في الجزء الثاني منہ أيضاً، وشرعنا في الجزء الثاني من ’’کتاب الآثار‘‘ للإمام محمد أيضاً، والرجاء منکم الدعاء لإتمامہ. ہٰذا واقبلوا في الآخر أعطر تحياتي، ودُمتُم بالخير۔                                          أبو الوفا

ترجمہ:

بروز بدھ ۲۸؍ ذوالقعدہ ۱۳۸۷ھ 
عزیزِ محترم مولانا بنوری حفظہ اللہ! 
السلام علیکم ورحمۃ اللہ

بعد سلام عرض ہے کہ آپ کا مکتوبِ کریمانہ پرسوں موصول ہوا، جو زیارتِ بیت اللہ الحرام کے ارادے سے متعلق خوش خبری پر مشتمل تھا، مجھے اس خبر سے خوشی ہوئی۔ ’’اصولِ جصاص رازی‘‘ اور ’’کتاب الحجۃ علٰی أہل المدينۃ‘‘ کے دوسرے حصے کے دو نسخے برخوردار عزیز عبد القدوس حیدر آبادی کے ہاتھ ارسال کر رہا ہوں، ایک نسخہ آنجناب کے لیے اور دوسرا مجمعِ علمی (مجلسِ علمی) کے لیے ہے۔ اللہ تعالیٰ سے اُمید ہے کہ آپ بخیریت ہوں گے، اور زیارتِ بیت اللہ کے بعد بخیر وعافیت لوٹیں گے۔ اللہ تعالیٰ آپ کی طویل حیات سے مسلمانوں کو فائدہ پہنچائے۔ امام محمدؒ کی ’’کتاب الأصل‘‘ کا پہلا حصہ موصول ہونے کے متعلق آپ نے اطلاع نہیں دی، میں ماہِ شوال المکرم میں یہ کتاب بھیج چکا ہوں، اور اب اس کا دوسرا حصہ شروع کر رہا ہوں۔ امام محمدؒ ہی کی ’’کتاب الآثار‘‘ کا دوسرا حصہ بھی ہم نے شروع کرلیا ہے، آنجناب سے اُمید ہے کہ اس کی تکمیل کے لیے دعا کریں گے۔ آخر میں میرا پاکیزہ سلام قبول کیجیے، ہمیشہ بخیریت رہیے۔               ابو الوفا

 

از جلال کوچہ ۴۶۵، حیدر آباد دکن (ہند) 
چہار شنبہ، ۸ ؍محرم الحرام ۱۳۹۵ ھ
عزیزِ محترم دام عُلاہ! 
السلام علیکم ورحمۃ اللہ

گرامی نامہ ملا، جس سے تعجب ہوا، کیا آپ نے کتاب اس لیے منگوائی تھی کہ وہ فروخت ہو اور اس کی قیمت افریقہ سے آئے؟ میں جانتا ہوں کہ اس کی طباعت میں بہت مشکلات ہیں۔ جب تک اس کے تمام حصوں کے عکوس نہ آجائیں، اس وقت تک اس کی تصحیح ناممکن ہے، اور آج کل حالات کی وجہ سے عکس لینا ناممکن ہے مصر میں۔ براہِ کرم کتاب واپس کردی جائے، ہمیں تحقیقاتِ علمیہ میں اس کی سخت ضرورت پڑتی رہتی ہے۔ ’’معارف السنن‘‘ کی ۴ جلدیں یہاں آئی ہیں، باقی مزید ارسال کردی جائیں، اگر ممکن ہے۔ 
مفتی (مہدی حسن شاہ جہان پوری) صاحب کی ’’السیف المجلّی‘‘ کے چار حصے طبع ہوگئے ہیں۔ ’’أخبار أبي حنیفۃ وأصحابہ للإمام أبي عبداللہ الصمیري‘‘ اور ’’عقود الجُمان للإمام العلامۃ محمد یوسف الصالحي البرقوقي‘‘ ہمارے پاس دونوں طبع ہوگئی ہیں، سلائی اور قیمت مقرر نہیں ہوئی۔ ’’کتاب الآثار‘‘ (جزء ثانی) کی طباعت جاری ہے، دو سو صفحات طبع ہوچکے ہیں۔ دعا فرمائیے کہ اللہ تعالیٰ اسے بعافیت پورا کردے، بدن نے جواب دے دیا ہے۔ مولانا عبدالرشید (نعمانی) صاحب کن اشغال میں ہیں؟ ان کا پتہ لکھیے۔ آپ لکھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ زندگی میں ایک دفعہ ملاقات کرادے، وما ذٰلک علی اللہ بعزیز۔ بظاہر کوئی صورت نہیں، چلنا پھرنا مشکل ہو رہا:

سَئِمْتُ تَکَالِيْفَ الْـحَـيَاۃِ وَ مَنْ يَعِشْ 
ثَمَانِيْنَ     حَوْلاً    لَا   أبَا لَکَ   يَسْأمِ

’’میں زندگی کی تکلیفوں سے اُکتا گیا ہوں، اور جو اسی برس تک زندہ رہے، وہ اُکتا ہی جاتا ہے۔‘‘
والسلام ودُمتُم بالخیر والعافیۃ۔                                      ابو الوفا
 

تلاشں

شکریہ

آپ کا پیغام موصول ہوگیا ہے. ہم آپ سے جلد ہی رابطہ کرلیں گے

گزشتہ شمارہ جات

مضامین