بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

بینات

 
 

مسجد وزیر خان کی بے حرمتی

مسجد وزیر خان کی بے حرمتی

 

حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: ’’أَحَبُّ الْبِلَادِ إِلَی اللّٰہِ مَسَاجِدُھَا‘‘ کہ روئے زمین پر سب سے محبوب جگہ مساجد ہیں اور مسجد کی ظاہری وباطنی تعمیر اور آبادی اہلِ ایمان ہی کرتے ہیں۔ مساجد میں بو والی چیزوں کو کھاکر آنے سے منع کیا گیا ہے کہ اس سے نمازیوں اور فرشتوں کو ایذا ہوتی ہے۔ مشرکینِ مکہ کا یہ شیوہ تھا کہ وہ نماز کے وقت سیٹیاں اورتالیاں بجاتے تھے۔ ایک وقت تھا کہ متحدہ ہندوستان میں کافر لوگ بھی مساجد کا احترام کیا کرتے تھے، اپنا باجا وغیرہ مساجد سے کافی دور مسجد کے احترام میں بند کردیا کرتے تھے اور آج ایسا وقت آگیا کہ ہمارے اسلامی ملک میں بظاہر اپنے آپ کو مسلمان کہلانے والے مسجد میں نعوذ باللہ! گانے کی شوٹنگ اور رقص کررہے ہیں اور محکمہ اوقاف کے کتنے بے حس ، بے ضمیر اور بے حمیت افسران ہیں جو اُن کو مسجد وزیرخان میں اس بے ہودگی اور بے حیائی کا اجازت نامہ دے رہے ہیں۔ 
ہمارا مطالبہ ہے کہ اس واقعہ میں ملوث تمام لوگوں کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے اور آئندہ کے لیے تمام مساجد میں ہر قسم کی فوٹوگرافی ممنوع قرار دی جائے، تاکہ اللہ تعالیٰ کے ان گھروں کا تقدُّس اور حرمت پامال نہ ہونے پائے۔

وصلی اللّٰہ تعالٰی علٰی خیر خلقہٖ سیدنا محمد و علٰی آلہٖ و صحبہٖ أجمعین
 

تلاشں

شکریہ

آپ کا پیغام موصول ہوگیا ہے. ہم آپ سے جلد ہی رابطہ کرلیں گے

گزشتہ شمارہ جات

مضامین