بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

بینات

 
 

مذاہبِ اربعہ ائمہ (تیسری اور آخری قسط)

مذاہبِ اربعہ

ائمہ، تلامذہ، فقہی مناہج، اُمہات الکتب

ایک مختصر تعارف

(تیسری اور آخری قسط)

 

مذاہبِ اربعہ، ایک نظر میں

ذیل کی سطور میں گزشتہ تحریر کا خلاصہ پیش کیاگیاہے:

حنفی مذہب

حنفی مذہب کے مؤسس امام ابوحنیفہ نعمان بن ثابتv ہیں جو ۸۰ھ کو کوفہ میں پیدا ہوئے اور بغداد میں ۱۵۰ھ میں وفات پائی۔ آپ کے مشہور تلامذہ میں امام ابویوسفؒ، امام محمدؒ، امام زفرؒ، امام حسن بن زیادؒ، امام وکیعؒ، عبد اللہ بن مبارکؒ، عافیہ بن یزیدؒ، یحییٰ بن ابی زائدہؒ اور قاسم بن معنؒ کا شمار ہوتا ہے۔
فقہی منہج کی بنیاد ۱۱ اصول ہیں: ۱:کتاب، ۲:سنت، ۳:اجماع، ۴:قیاس، ۵:استحسان، ۶:اقوالِ صحابہؓ، ۷:عرف، ۸:مصالحِ مرسلہ، ۹:سدِ ذریعہ، ۱۰:استصحابِ حال، ۱۱:شرائع من قبلنا۔
امہات الکتب میں مبسوط، جامع صغیر، جامع کبیر، سیرِ صغیر، سیرِ کبیر، زیادات، مبسوطِ سرخسی، بدائع الصنائع، ہدایہ، فتاویٰ ہندیہ اور رد المحتار وغیرہ گنے جاتے ہیں۔

مالکی مذہب

مالکی مذہب کے مؤسس امام مالک بن انسv ہیں جو ۹۳ھ میں مدینہ منورہ میں پیدا ہوئے اور وہیں ۱۷۹ھ میں وفات پائی۔ مشہور تلامذہ عبد الرحمن بن قاسمؒ، اشہب بن عبد العزیزؒ، محمد بن المواز الاسکندریؒ، عبد السلام بن سعید سحنون التفوفیؒ، عبد الملک بن حبیب اندلسیؒ وغیرہ شمار ہوتے ہیں۔
فقہی منہج کی بنیاد ۱۲ اُصولوں پر ہے: ۱:کتاب، ۲:سنت،۳:اجماع،۴:قیاس، ۵:تعاملِ اہلِ مدینہ، ۶:قول صحابیؓ، ۷:استحسان، ۸:سدِ ذریعہ، ۹:مراعاۃ الخلاف، ۱۰:استصحابِ حال، ۱۱:مصالحِ مرسلہ، ۱۲:شرائع من قبلنا۔
اُمہات الکتب میں ’’المدونۃ‘‘، ’’الواضحۃ‘‘، ’’المستخرجۃ‘‘، ’’الموازیۃ‘‘، ’’مختصر خلیل‘‘ وغیرہ شمار ہوتے ہیں۔

شافعی مذہب

شافعی مذہب کے مؤسس محمد بن ادریس شافعیv ہیں جو غزوہ میں ۱۵۰ھ میں پیدا ہوئے اور مصر میں ۲۰۴ھ کو وفات پائی۔ ممتاز تلامذہ میں یوسف بن یحییٰ البویطی، اسماعیل بن یحییٰ مزنی، عبد اللہ بن زبیرحمیدی، ربیع بن سلیمان المرادی، حرملہ بن یحییٰ وغیرہ نمایاں ہیں۔
فقہی منہج کی بنیاد چار اُصول ہیں: ۱:کتاب، ۲:سنت، ۳:اجماع، ۴:قیاس۔
اُمہات الکتب میں ’’الأم‘‘، ’’متصر المزني‘‘، ’’المہذب‘‘، ’’مغنی المحتاج‘‘، ’’نہایۃ المحتاج‘‘ وغیرہ کے نام گنتی میں آتے ہیں۔

حنبلی مذہب 

حنبلی مذہب کے مؤسس امام احمد بن حنبلv ہیں جو ۱۶۴ھ کو بغداد میں پیدا ہوئے اور وہیں ۲۴۱ھ میں وفات پائی۔ مشہور تلامذہ میں صالح بن احمد بن حنبل، عبد اللہ بن احمد بن حنبل، ابوبکر احمد بن محمد الاثرم، ابوبکر احمد بن محمد المروزی، عبد الملک بن عبد الحمید وغیرہ کے نام ذکر کیے جاتے ہیں۔
فقہی منہج آٹھ اُصولوں پر استوار ہوتا ہے: ۱:کتاب، ۲:سنت، ۳:فتویٰ صحابیؓ، ۴:اجماع، ۵:قیاس، ۶:استصحابِ حال، ۷:مصالحِ مرسلہ، ۸:سدِ ذریعہ۔
امہات الکتب میں ’’مختصر الخرقي‘‘، ’’الکافي‘‘، ’’المغني‘‘، ’’العمدۃ‘‘، ’’الإنصاف‘‘، ’’الاقناع‘‘، ’’منتہی الإرادات‘‘ وغیرہ مشہور ہیں۔                          (انتہیٰ)

تلاشں

شکریہ

آپ کا پیغام موصول ہوگیا ہے. ہم آپ سے جلد ہی رابطہ کرلیں گے

گزشتہ شمارہ جات

مضامین