بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

بینات

 
 

قادیانیت نوازی کی ایک اور سازش ناکام

قادیانیت نوازی کی ایک اور سازش ناکام

 

ایڈیشنل آئی جی ایف آئی اے ابوبکر خدابخش نتھوکہ سکہ بند اور متعصب قادیانی ہے، جس کی مدتِ ملازمت ۶ ؍جنوری ۲۰۲۲ء کو مکمل ہورہی تھی، اُسے ایک نئی اسامی تراش کر انہی اختیارات کے ساتھ پاکستانی عوام پر مسلط کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔ عالمی مجلس تحفظِ ختمِ نبوت کے اکابرین کو جب اس کا پتا چلا تو انہوں نے تمام مسالک اور مذہبی تنظیموں سے مل کر پورے ملک میں مظاہروں، قراردادوں اور پریس کانفرنسوں کا سلسلہ شروع کیا ، حکومت اور لوگوں کو بتایا کہ: 
ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے خدا بخش نتھو کہ سکہ بند قادیانی ہے۔ اس کے جنونی قادیانی ہونے کا یہ ثبوت ہے کہ ضلع خوشاب میںا پنی زمینوں پر قادیانیوں کے ضلعی و ڈویژنل مذہبی اجتماع منعقد کراتا رہا ہے، جب کہ ضلعی انتظامیہ بوجہ قانون کی پاسداری کے قادیانیوں کو مسلمانوں میں جلسہ عام کے ذریعہ تبلیغ کرنے کی اجازت نہ دیتی تو علی الاعلان دھڑلے سے روڈہ ضلع خوشاب ایٹمی پاور پلانٹ کے قریب اپنی زمینوں پر قادیانیوں کو جلسہ کرنے کی سہولت دیتا رہا اور سرکاری ملازمت کے باوجود ان اجلاسوں کی صدارت کرتا رہا۔ 
اس کا ایک بھائی آج بھی قادیانی جماعت ملتان کا ہیڈ ہے، اس کی ریشہ دوانیاں اور قانون شکنی کرکے قادیانیت کی تبلیغ کرنا، مسلمانوں کو اشتعال دلانا اور لاء اینڈ آرڈر کا مسئلہ پیدا کرنے پر ایک زمانہ گواہ ہے۔خدا بخش نتھوکہ نے اپنے زمانۂ ملازمت کے دوران چن چن کر قادیانیوں کو بھرتی کیا، آج اس کا بھتیجا اور داماد وقاص نتھوکہ قادیانی ایس ایس پی کے عہدہ پر ہے، اس نے سرکاری حیثیت سے ناجائز فائدہ اُٹھاکر ایسے قادیانیت کو ترقی دی کہ مدتوں پولیس اور ایف آئی اے کا محکمہ قادیانیوں کی آماج گاہ بنارہے گا۔
 عدالتی فیصلہ کو یکسر نظر انداز کرکے چور دروازے سے اس متعصب قادیانی کو دوبارہ سالہا سال کے لیے مسلمانوں کے سروں پر مسلط کرنے کا کھیل رچایا جارہا ہے۔ جب تمام سرکاری ملازمین و افسران اس کے ہم پلہ مدت ملازمت پوری کرکے ریٹائرڈ ہوگئے تو اسے قادیانی ہونے کے ناتے دوبارہ خلافِ قانون اور متعین راستوں سے ہٹ کر توسیع دینا جہاں وطن عزیز کے ساتھ زیادتی ہے، وہاں اسلامیانِ وطن کو بھی اذیت ناک صورت حال سے دوچار کیا جانا ہے۔
 حکومت کو متنبہ کیا گیا کہ تمام مسلمانانِ پاکستان کے اس مطالبہ کو پورا کیا جائے ، ورنہ اس کے ردِ عمل میں ایسی تحریک چلے گی، جس کا سنبھالنا حکومت کے لیے مشکل ہوگا۔
الحمد للہ ! حکومت نے ابوبکر خدا بخش نتھوکہ کو اس کی مدتِ ملازمت ختم ہونے کے بعد آگے توسیع نہیں دی، اس پر ہم تمام مذہبی، سیاسی جماعتوں اور مسلم عوام کو مبارک باد پیش کرتے ہیں کہ ان کے احتجاج کا اثر ہوا اور حکومت نے عوامی مطالبہ پر اُسے آگے توسیع نہ دے کر ایک دانشمندانہ اقدام کیا، جزاکم اللہ خیرا وأحسن الجزاء۔
 

تلاشں

شکریہ

آپ کا پیغام موصول ہوگیا ہے. ہم آپ سے جلد ہی رابطہ کرلیں گے

گزشتہ شمارہ جات

مضامین