بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

4 ذو القعدة 1446ھ 02 مئی 2025 ء

بینات

 
 

امتحان کی وجہ سے روزہ چھوڑنا، مسواک اور بلغم حلق میں اُترجانا

امتحان کی وجہ سے روزہ چھوڑنا، مسواک اور بلغم حلق میں اُترجانا

سوال
 

1- کیا ایگزامز کی وجہ سے روزہ چھوڑا جاسکتا ہے؟ تیاری کرنے میں مشکل ہو، روزے کی وجہ سے اور گرمی میں آنے جانے کی وجہ سے حالت خراب ہونے کا خدشہ ہو تو روزہ چھوڑنے کے بارے میں کیا حکم ہو گا ؟
2 - روزے کی حالت میں مسواک کرتے وقت اس کا ذائقہ حلق میں جاتا ہو تو کیا حکم ہوگا؟
3-اگر بلغم گلے میں اُتر جائے اور باہر نکالنے کی کوشش کے باوجود وہ حلق سے نیچے اُتر جائے تو کیا روزہ ٹوٹ جائے گا ؟  براہِ کرم راہنمائی فرما دیجئے ،جزاک اللہ خیرا کثیرا

جواب

1- صورتِ مسئولہ میں امتحان کی وجہ سے روزہ چھوڑنا جائز نہیں۔ روزہ رکھے اور روزہ کے ساتھ امتحان دے، اللہ تعالیٰ کی مدد ہو گی ۔ 
2-واضح رہے کہ روزہ دار کے لیے روزہ کے دوران بھی مسواک کرنا جائز بلکہ سنت ہے، خواہ سوکھی مسواک ہو یا تازہ اُسی وقت کی توڑی ہوئی ہو ، لہٰذا صورتِ مسئولہ میں اگر مسواک کا کڑوا پن منہ میں معلوم ہوتا ہے یا اس کا تیز ذائقہ محسوس ہوتا ہے تو اس سے روزہ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اور روزہ مکروہ بھی نہیں ہوگا۔
3- روزہ کے دوران اگر بلغم گلے میں خود ہی اُتر جائے تو اس سے روزہ فاسد نہیں ہوگا۔
 

فقط واللہ اعلم
فتویٰ نمبر :7726/1439                         دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
 

تلاشں

شکریہ

آپ کا پیغام موصول ہوگیا ہے. ہم آپ سے جلد ہی رابطہ کرلیں گے

گزشتہ شمارہ جات

مضامین