بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

بینات

 
 

اعلانِ اشاعتِ خاص  بیاد: حضرت مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر  رحمۃ اللہ علیہ


اعلانِ اشاعتِ خاص 

بیاد: حضرت مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر  رحمۃ اللہ علیہ 

جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی کے مہتمم، عالمی مجلس تحفظِ ختمِ نبوت کے امیر اور وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے صدر، ہمارے ہر دلعزیز بزرگ حضرت مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر صاحب رحمہ اللہ رحمۃ ً واسعۃ ً گزشتہ دنوں مؤرخہ ۱۹ ذوالقعدہ ۱۴۴۲ھ مطابق ۳۰ جون ۲۰۲۱ء کو راہیِ سفر ِآخرت ہوئے، فإنا للہ وإنا إلیہ راجعون۔
حضرت ڈاکٹرصاحب رحمہ اللہ کی وفاتِ حسرتِ آیات اہلیانِ پاکستان اور اُمتِ مسلمہ کےلیے عظیم سانحہ ہے۔ آپ کی وفات، جنازہ اورتعزیت کے موقع پر دنیا بھرکے عوام وخواص شریکِ غم ہوتے رہے اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ مختلف اہلِ علم تحریری طورپربھی اپنے جذبات کا اظہار فرمارہے ہیں۔ جامعہ کی مجلسِ منتظمہ نے مناسب سمجھاکہ حضرت ڈاکٹرصاحب رحمہ اللہ کے بارے میں ا س قسم کے گراں قدر جذبات اور آپ کی حیاتِ مستعار سے ملنے والے رہنما اُصولوں کو آپ کے نسبی وروحانی پسماندگان اور دیگراہلِ علم کے لیے مشعلِ راہ بنایا جائے، اس لیے اہلِ علم اور حضرت کے متوسلین ومحبین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ اپنے گراں قدر جذبات، خیالات اور حقیقی واقعات پر مبنی مضامین جلد از جلد ماہ نامہ ’’بینات‘‘ کے پتہ پر بھیج دیں، تاکہ حضرت ڈاکٹر صاحب رحمہ اللہ کی بے مثال قابلِ تقلیدزندگی سے متعلق اشاعتِ خاص کا عمل جلدازجلد مکمل ہوسکے۔ واضح رہے کہ مضامین حقائق ونصائح پر مبنی ہوں، بے جا تکلُّف، تصنُّع اور غیرمفیدلفاظی سے اجتناب کیا جائے ۔ وفقکم اللہ وإیانا للخیر و الصواب.

(از ادارہ)

وصلی اللہ تعالٰی علٰی خیر خلقہٖ سیدنا محمد و علٰی آلہٖ و صحبہٖ أجمعین

تلاشں

شکریہ

آپ کا پیغام موصول ہوگیا ہے. ہم آپ سے جلد ہی رابطہ کرلیں گے

گزشتہ شمارہ جات

مضامین