بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

- 20 نومبر 2019 ء

بینات

 
 

سؤر کا گوشت پکانا

سؤر کا گوشت پکانا

    کیا فرماتے ہیں علماء کرام اور مفتیان عظام اس بارے میں کہ:      میں آئرلینڈ میں رہتی ہوں اور یہاں ایک کوکنگ کورس (کھانا پکانے کا کورس) کرنا چاہتی ہوں، جبکہ اس میں سؤر کا گوشت بھی پکانا ہوگا اور وہ سب پکانا ہوگا جو آئرش لوگ پسند کرتے ہیں، تو کیا میں سؤر کا گوشت صرف آئرش لوگوں کے لیے پکا سکتی ہوں؟ جبکہ میں خود یہ ہرگز نہیں کھاؤںگی۔ براہِ کرم شریعت مطہرہ کی روشنی میںجواب مرحمت فرمادیں۔ شکریہ الجواب حامداً ومصلیاً     شریعت کی رو سے جو چیز مسلمان کے لیے استعمال کرنا حرام ہو،ایسی حرام چیز کا کسی اور مسلم یا کافر کو بیچنا ، کھلانا اور اس کے عوض میں مالی منفعت حاصل کرنا بھی حرام ہے، جیساکہ سنن ابی داؤد میں ہے: ’’قال رسول اللّٰہ a: إن اللّٰہ إذا حرم شیئًا حرم ثمنہٗ ۔‘‘  (رقم الحدیث:۳۴۸۸) صحیح البخاری میں ہے: ’’عن جابر بن عبد اللّٰہq: أنہ سمع رسول اللّٰہ a  یقول عام الفتح وہو بمکۃ: إن اللّٰہ ورسولہ حرم بیع الخمر والمیتۃ والخنزیر والأصنام، فقیل: یا رسول اللّٰہ! أرأیت شحوم المیتۃ فإنہا یطلی بہا السفن ویدہن بہا الجلود ویستصبح بہا الناس؟ فقال: لا، ہو حرام، ثم قال رسول اللّٰہa : عند ذٰلک: قاتل اللّٰہُ الیہودَ، إن اللّٰہ لما حرم شحومَہا جملوہ، باعوہ، فاکلوا ثمنہ۔‘‘         (رقم الحدیث:۱۲۱۲،باب بیع المیتۃ والأصنام) شرح مسلم للنوویؒ میں ہے: ’’قال القاضی: تضمن ہذا الحدیث أن مالایحل أکلہٗ والانتفاع بہٖ لایجوز بیعہٗ ولایحل أکل ثمنہٖ، کما فی الشحوم المذکورۃ فی الحدیث۔‘‘           (ج:۱۱،ص:۸)     لہٰذا صورت مسئولہ میں سائلہ کے لیے صرف آئرلینڈ کے وہ کھانے پکانا یا سیکھنا جائز ہیں، جن میں سؤر کا گوشت ودیگر حرام اجزاء شامل نہ کیے جاتے ہوں۔ نیز سؤر ودیگر حرام اجزاء سے تیار کردہ کھانا بنانا اور غیر مسلموں کو پیش کرنا اور اس پر اجرت لینا سب حرام ہے، لہٰذا اس عمل سے بچنا لازم ہے۔ ’’فتاویٰ اللجنۃ الدائمۃ‘‘ میں ہے: ’’لایجوز المتاجرۃ فیما حرم اللّٰہ من الأطعمۃ وغیرہا کالخمور والخنزیر ولو مع الکفرۃ لما ثبت عنہa أنہٗ قال: إن اللّٰہ إذا حرم شیئا حرم ثمنہٗ۔‘‘    (ج:۱۳،ص:۴۰)                                                                        فقط واللہ اعلم            الجواب صحیح             الجواب صحیح                      کتبہٗ         ابوبکرسعید الرحمن         محمد عبد القادر                  سید مزمل حسن                                            دارالافتاء جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی

 

تلاشں

شکریہ

آپ کا پیغام موصول ہوگیا ہے. ہم آپ سے جلد ہی رابطہ کرلیں گے

ہماری ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے