جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی کے شیخ الحدیث، مفسرِ قرآن، جامع المعقول والمنقول، استاذ الاساتذہ، حضرت علامہ محمد یوسف بنوری رحمۃ اللہ علیہ اور حضرت مولانا نور احمد رحمۃ اللہ علیہ (ناظمِ اول دارالعلوم کراچی) کےداماد حضرت مولانا محمد انور بدخشانی صاحب رحمہ اللہ رحمۃ ً واسعۃ ً مؤرخہ ۷؍ صفر المظفر ۱۴۴۶ھ مطابق ۱۳؍ اگست ۲۰۲۴ء کو راہیِ سفر ِآخرت ہوئے، فإنا للہ وإنا إلیہ راجعون۔
حضرت بدخشانی صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی وفات حسرتِ آیات علمی دنیا کےلیے عظیم سانحہ ہے۔ آپ کی وفات، جنازہ اورتعزیت کے موقع پر دنیا بھر کے عوام وخواص شریکِ غم رہے اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ مختلف اہلِ علم تحریری طورپربھی اپنے جذبات کا اظہار فرما رہے ہیں ، چنانچہ جامعہ کی مجلسِ منتظمہ نے مناسب سمجھا کہ حضرت بدخشانی صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے بارے میں اس قسم کے گراں قدر جذبات اور آپ کی حیاتِ مستعار سے ملنے والے رہنما اُصولوں کو آپ کے نسبی وروحانی پسماندگان اور دیگراہلِ علم کے لیے مشعلِ راہ بنایا جائے، اس لیے اہلِ علم اور حضرت کے متوسلین ومحبین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ اپنے جذبات، خیالات اور حقیقی واقعات پر مبنی مضامین جلد از جلد ماہ نامہ ’’بینات‘‘ کے پتہ پر اِرسال فرمادیں ، تاکہ حضرت بدخشانی صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی بے مثال قابلِ تقلیدزندگی سے متعلق اشاعتِ خاص کا عمل جلدازجلد مکمل ہوسکے۔ واضح رہے کہ مضامین حقائق ونصائح پر مبنی ہوں ، بے جا تکلُّف، تصنُّع اور غیرمفید لفاظی سے اجتناب کیا جائے۔ وفقکم اللہ وإیانا للخیر و الصواب.
از : ادارہ بینات، جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن، کراچی
برائے رابطہ: (موبائل+ واٹس اپ) 03413490550
پی ٹی سی ایل: 02134927233
اوقاتِ رابطہ: صبح: 8 تا 12:30 دوپہر : 2:30 تا 4:30
ای میل ایڈریس: [email protected]