بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

ظالم دشمن سے حفاظت کے لیے کیا کرے؟


سوال

جب ظالم کا ظلم ناقابلِ برداشت ہوجائے اور وہ گھر کی عزت خاک میں ملانا چاہتا ہو تو اس صورت حال میں کیا دعا، وظیفہ یا ورد کریں؟

جواب

آپ فرض نماز باجماعت، تلاوتِ قرآن اور استغفار کی کثرت کا اہتمام کریں، گھر والوں کو بھی اس کی تاکید کریں اور درج ذیل اعمال بھی کریں، ان شاء اللہ کوئی آپ کا اور گھر والوں کا بال بیکا نہیں کر سکے گا: 1- شیخ الحدیث مولانا زکریا کاندھلوی رحمہ اللہ نے " منزل" کے نام مختلف قرآنی دعاؤں پر مشتمل مختصر سا رسالہ مرتب کیا ہے، جو بازار میں عام ملتا ہے، روزانہ ایک بار ان آیات کا پڑھ لیں اور اسے اپنی زندگی کا معمول بنالیں. 2- یہ دو دعائیں کثرت سے پڑھیں : حَسْبُنَا اللہُ وَنِعْمَ الْوَکِیْلْ نِعْمَ المَوْلیٰ وَنِعْمَ النَّصِیْر اور اللھم اسْتُرْ عَوْرَاتِنَا وآمِنْ رَوْعَاتِنَا.


فتوی نمبر : 143711200028

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں