بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جی پی فنڈ پر اضافی ملنے والی رقم کا حکم


سوال

میں ایک پرائیویٹ سیکٹر میں کام کرتا ہوں،  تنخواہ سے ہر ماہ جی  پی فنڈ کی کٹوتی ہوتی ہے، اس پر سالانہ منافع بھی لگتا ہے، اب یہ منافع جائز ہے یا نہیں؟

جواب

’’جی پی‘‘  فنڈ جس  کی کٹوتی ملازمین کی مرضی سے نہ ہوتی ہو یعنی جبری کٹوتی ہو   اس کی اصل رقم بمع اضافی رقم کے لینا جائز ہے۔

البتہ جہاں رقم کی  کٹوتی اختیاری ہو ، وہاں  اضافی رقم لینا جائز نہیں ہے۔ 

اس عنوان سے متعلق ہماری ویب سائٹ پر تفصیلی فتویٰ کے لیے درج ذیل لنک ملاحظہ کیجیے:

جی پی فنڈ (GP Fund) پر ادارے کی طرف سے ملنے والے منافع کا حکم

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144105200089

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں