1. میزان اسلامک بینک کے سٹاک ایکچینج والے میچول فنڈ میں نفع و نقصان میں شراکت کی بنیاد پر روپے رکھنا کیسا ہے؟
2. صکوک بانڈ کی تعریف اور شرعی حیثیت بیان فرمائیں؟
1. اہلِ فقہ وفتوی کی ایک بڑی تعداد کی رائے کے مطابق میزان بینک کے میوچل فنڈز میں سرمایہ کاری جائز نہیں ہے۔
مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک پر تفصیلی فتویٰ ملاحظہ کیجیے:
المیزان انویسٹمنٹ میں سرمایہ کاری کرنا (اسلامک میوچل فنڈز اور اسٹاک مارکیٹ کے شئیرز کا حکم)
2. پرائز بانڈ کی خرید وفروخت اور اس پر ملنے والا انعام تو ناجائزا ور حرام ہے، اس میں سود اور جوا پایا جاتا ہے۔ البتہ صکوک بانڈ (اسلامی بانڈ) کا حکم جاننے کے لیے اس کی مکمل تفصیل درکار ہو گی، اگر آپ کے پاس موجود ہو تو اس سے آگاہ کر دیں پھر اس کا جواب دے دیا جائے گا۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144004200206
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن