بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

رُوْحَان نام رکھنے کا حکم


سوال

روحان (رکے ضمہ کے ساتھ)نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

"رُوْح" کامعنی ہے:سانس۔  (القاموس الوحید، المادۃ:ر، و، ح، ص:682، ط:ادارۃ الاسلامیات)، جان، روح۔

اس معنی کے اعتبار سے  "رُوْحَان"  کا معنی ہے: دو نفس، لہذا بچے کا یہ نام رکھنا درست نہیں ہے، بلکہ اس کے بجائے انبیاء کرام علیھم السلام، صحابہ کرام رضی اللہ عنھم، یا تابعین کے ناموں میں سے کسی نام کا انتخاب کرکے رکھا جائے تو باعث برکت ہونے کے ساتھ ساتھ افضل بھی ہے، کیوں کہ حدیث شریف میں اچھے نام رکھنے کی تعلیم ہے، اس  لیے کہ قیامت کے دن انسان کو اپنے اور اپنے والد کے نام سے پکارا جائے گا۔ 

ہماری ویب سائٹ کے سرور ورق پر اسلامی ناموں کے سیکشن میں حروف تہجی کی ترتیب سے لڑکوں اور لڑکیوں کے منتخب نام موجود ہیں، جنس اور حرف کا منتخب کرکے نام کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم

مزید تفصیل کے لیے دیکھیے:

محمد روحان نام رکھنا


فتوی نمبر : 144205200550

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں