روزے کی حالت میں بیوی کے ساتھ ہم بستری کرنا کیسا ہے؟
روزے کی حالت میں بیوی سے ہم بستری کرنا شرعًا ممنوع ہے، ہم بستری کرنے کی صورت میں روزہ فاسد ہوجائے گا، اور اگر رمضان المبارک میں اُس روزے کے دوران ہم بستری کرلی جس کی نیت صبح صادق سے پہلے کرچکا ہو تو روزے کی قضا اور کفارہ دونوں لازم ہوں گے، روزہ کا کفارہ یہ ہے کہ مسلسل ساٹھ روزے اس طور پر رکھے جائیں کہ درمیان میں کسی ایک دن بھی روزے کا ناغہ نہ ہو، ناغہ ہونے کی صورت میں دوبارہ ساٹھ روزے رکھنا ضروری ہوگا، اور اگر ساٹھ روزے مسلسل رکھنے کی واقعتًا قدرت نہیں ہے تو ساٹھ مسکینوں کو بطورِ کفارہ دو وقت کا کھانا کھلائے۔
تفصیل کے لیے دیکھیے:
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144209201451
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن