ایک عورت اپنی بیٹی کے بیٹے کو جو معذور ہے، روزے کا فدیہ دے سکتی ہے کہ نہیں؟
فدیہ کا مصرف وہی ہے جو زکوٰۃ کا مصرف ہے، زکوٰۃ کی طرح روزے کا فدیہ بھی ماں باپ کے لیے اپنی اولاد یا ان کی اولاد کو دینا جائز نہیں ہے؛ لہذا صورتِ مسئولہ میں اپنے نواسے کو فدیہ دینے سے فدیہ ادا نہیں ہوگا۔
تفصیل کے لیے مندرجہ ذ یل لنک پر جامعہ کا فتویٰ ملاحظہ فرمائیں :
والدہ کا بیٹے کو روزہ کا فدیہ دینا
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144209201589
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن