بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

احساس پروگروم کے تحت ملنے والی رقم لینا


سوال

حکومت کی جانب سے "احساس پروگرام "کے  تحت دیے جانے والے پیسے   ہر کوئی لے سکتا ہے یا صرف غریب طبقے کے لوگ؟

جواب

احساس پروگرام کے تحت حکومت کی جانب سے دی جانےوالی رقم کے حصول کا مدار حکومتی شرائط و ضوابط پر ہے۔اگر کوئی شخص حکومت کی طرف سے طے کردہ شرائط کے مطابق احساس پروگرام کی رقم کا شرعی طور پر مستحق ہے تو اس کے  لیے مذکورہ رقم لینا جائز ہے، تاہم اگر کوئی شخص مستحق نہیں ہے تو اس کے  لیے مذکورہ رقم لینا جائز نہیں ہوگا۔ فقط واللہ اعلم

مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک ملاحظہ کیجیے:

احساس پروگرام کے تحت 12000 رقم لینا


فتوی نمبر : 144211201012

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں