بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بیوی کے ہاتھ سے مشت زنی اور کنڈوم کے ساتھ اورل سیکس کا حکم


سوال

 بیوی کے ہاتھ سے مشت زنی جائز ہے؟ کیا فلیور کنڈم کیسا تھ اورل سیکس جائز ہے؟

جواب

1-  عام احوال میں بیوی سے  مشت زنی کرانا  مکروہ تنزیہی ہے، لیکن اگر بیوی حیض یا نفاس کی حالت میں ہو اور شوہر پر شہوت کا غلبہ ہو تو اس کی گنجائش ہے۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) - (2 / 399):

"بقي هنا شيء وهو أن علة الإثم هل هي كون ذلك استمتاعا بالجزء كما يفيده الحديث وتقييدهم كونه بالكف ويلحق به ما لو أدخل ذكره بين فخذيه مثلا حتى أمنى، أم هي سفح الماء وتهييج الشهوة في غير محلها بغير عذر كما يفيده قوله وأما إذا فعله لاستجلاب الشهوة إلخ؟ لم أر من صرح بشيء من ذلك والظاهر الأخير؛ لأن فعله بيد زوجته ونحوها فيه سفح الماء لكن بالاستمتاع بجزء مباح كما لو أنزل بتفخيذ أو تبطين بخلاف ما إذا كان بكفه ونحوه وعلى هذا فلو أدخل ذكره في حائط أو نحوه حتى أمنى أو استمنى بكفه بحائل يمنع الحرارة يأثم أيضًا".

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (2 / 399):

"ويجوز أن يستمني بيد زوجته وخادمته اهـ و سيذكر الشارح في الحدود عن الجوهرة: أنه يكره، و لعل المراد به كراهة التنزيه؛ فلاينافي قول المعراج يجوز، تأمل".

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) - (4 / 27):

"في الجوهرة: الاستمناء حرام، وفيه التعزير. ولو مكن امرأته أو أمته من العبث بذكره فأنزل كره و لا شيء عليه".

و في الرد:

"(قوله: ولا شيء عليه) أي من حد وتعزير، وكذا من إثم على ما قلناه".

2-  اورل سیکس خواہ کنڈوم کے ساتھ ہو یا اس کے بغیر، مکروہ ہے، اور اگر شرم گاہ سے نکلنے والی رطوبت منہ میں آجائے تو یہ ناجائز  اور  بےحیائی پر مبنی حیوانی فعل ہے،اور عقلًا ، شرعًا اور عرفًا کسی بھی طرح  مسلمان  کی شان کے لائق نہیں۔    فقط وا للہ اعلم

مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک ملاحظہ فرمائیے:

میاں بیوی کا ایک دوسرے کی شرم گاہ کو منہ لگانے کے عمل کا حکم


فتوی نمبر : 144205200498

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں