بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

آئزل نام رکھنا


سوال

"آئزل" کا مطلب کیا ہے؟

جواب

تتبع اور تلاش کے بعد بھی لفظ "آئزل" کسی بھی لغت (عربی، فارسی، اردو، انگلش) میں نہیں ملا، اگر سوال سے مقصود بچی کا نام آئزل رکھنا ہے تو مذکورہ تلفظ کے اعتبار سے یہ نام مجہول المعنی ہونے کی وجہ سے رکھنا درست نہیں ہے،بچہ یا  بچی کے ناموں  کے لیے بہتر یہ ہے کہ صحابہ کرام، صحابیات رضی اللہ عنہن یا نیک خواتین کے ناموں میں سے کوئی نام رکھا جائے، یا اچھا بامعنی عربی نام رکھا جائے،اس سلسلے میں ہماری ویب سائٹ پر "اسلامی نام "کے عنوان سے بہت سارے نام موجود ہیں ،لڑکیوں کے اسلامی نام سے  متعلق اس  سے استفادہ کیا جا سکتاہے۔

مزید دیکھیے:

آئزل یا آئیگل نام رکھنے کا حکم

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144405100751

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں