بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ہوش و حواس میں طلاق


سوال

اگر بیوی کو ہوش و حواس کے ساتھ خاوند تین طلاق دے تو یہ کون سی طلاق کے حکم میں ہے؟ طلاق بائن یا رجعی ؟

جواب

شوہر اگر تین طلاق دے دے تو یہ طلاقِ مغلظہ ہے جس کی وجہ سے بیوی شوہر پر حرام ہوجاتی ہے،اور رجوع کی گنجائش نہیں رہتی،نیز حلالہ شرعیہ کے بغیر دوبارہ نکاح بھی نہیں ہوسکتا۔

﴿ فَاِنْ طَلَّقَهَا فَلَا تَحِلُّ لَهٗ مِنْ بَعْدُ حَتَّی تَنْکِحَ زَوْجًا غَیْرَهٗ ﴾ (البقرة:۲۳۰)فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 143909200437

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں