بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 محرم 1448ھ 23 جون 2026 ء

دارالافتاء

 

ہندوستان میں سب سے پہلے اسلام کس سے آیا


سوال

حضرت میرا سوال یہ ہے کہ ملک ہندستان میں سب سے پہلا مسلمان کون آیا؟ 

ہندستان میں مسلمانوں کی تاریخ کیسے چلی؟ کس طرف ھندستان میں مسلمان بسے؟ کیا ہندستان میں حکومت پہلے غیر مسلم کی تھی؟ یا مسلمانوں کی؟ برائے مہربانی اس کا جواب عنایت فرمائیں

جواب

بالیقین کسی کے بارے میں نہیں کہا جاسکتا کہ سب سے پہلے کون سا مسلمان ہندوستان میں آیا۔

تاہم تاریخ کی کتابوں میں یہ درج ہے کہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے عہد زریں میں ایک مہم آئی ۔

چناں چہ علامہ بلاذری لکھتے ہیں سن 15 ھ میں خلیفہ راشد عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ نے عثمان بن ابو العاص ثقفی کو بحرین وعمان کا والی بنایا تو اس نے اپنے بھائی حکم کو بحرین کی جانب بھیجا،  جب یہ لشکر واپس آیا تو حضرت عمر  رضی اللہ عنہ کو اس کی اطلاع دینے کےلیے لکھا تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اسے لکھا اے ثقیف کے ناتجربہ کار نوجوان تونے کیڑے کو لکڑی پر سوار کردیا بےشک میں خدا کی قسم کھاتا ہوں اگروہ ہلاک ہوجاتےتو میں تیری قوم سے اتنے ہی آدمی لےلیتا ۔ اور عثمان نے حکم کو بروص کی جانب بھی روانہ کیا اور اپنے دوسرے بھائی مغیرہ بن العاصی کو خلیج دیبل کی جانب بھیجا، دشمن سے مڈ بھیڑ ہوئی اوراس نے فتح حاصل کی اور کامرانی سے واپس آیا،(فتوح البلدان ص: 444) بحوالہ تاریخ ملت جلد سوم صفحہ 371

فقط و اللہ اعلم


فتویٰ نمبر : 144012200490

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں