کیا ایک بھائی دوسرے بھائی کو گردے دے سکتا ہے؟
ایک مریض کی جان بچانے کے لیے دوسرے اِنسان کا کوئی عضو لگوانا شرعاً جائز نہیں ہے، اگرچہ دوسرا شخص بھائی ہی کیوں نہ ہو اور بخوشی اِس کی اجازت دے رہا ہو، پھر بھی اِس کی گنجائش نہیں ہے ؛ کیوں کہ اِنسان اپنے اَعضاء کا خود مالک نہیں ہے، بلکہ یہ اَعضاء اُس کو اﷲ تعالیٰ کی طرف سے بطورِ عاریت (حدودِ شرع میں رہ کر استعمال کرنے کے لیے) دیےگئے ہیں، جنہیں وہ خود تو استعمال کرسکتا ہے،لیکن دوسروں کو دینے کا مجاز نہیں ؛ لہٰذ اگردے کی پیوندکاری کا عمل شرعاً جائز نہیں ہے ۔فقط واللہ ا علم
فتوی نمبر : 143908200543
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن