بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

گزشتہ سال کی بقیہ زکات کب تک ادا کرسکتے ہیں؟


سوال

اگر 12 مہینے کاروبار کرتے ہیں، لیکن پوراسال زکاۃ دیتے ہیں اور آخر میں نیا سال شروع ہوا پہلے سے تقریبًا70000 ہزارروپے رہ گئے، کیا 1یا 2 مہینے بعد یہ زکاۃ دے سکتاہوں زکاۃ میں کوئی فرق تو پڑتا ہے؟

جواب

واضح رہے کہ زکاۃ کی ادائیگی میں تاخیر کی گنجائش ہے، البتہ ہر سال کی زکاۃ اسی سال اد اکردینی چاہیے، اگر کسی نے ایک سال سے بھی زیادہ کی تاخیر کردی تو گناہ گار ہو گا، لہذا صورتِ مسئولہ میں زکاۃ کا اگلا سال مکمل ہونے سے پہلے گزشتہ سال کی بقیہ زکاۃ ادا کردینی چاہیے اور اگر اگلا سال مکمل ہونے تک بھی زکات ادا نہ کی ہو تو گناہ گار ہوگا۔

بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع (2 / 3):

"وقال عامة مشايخنا: إنها على سبيل التراخي ومعنى التراخي عندهم أنها تجب مطلقا عن الوقت غير عين ففي أي وقت أدى يكون مؤديا للواجب ويتعين ذلك الوقت للوجوب وإذا لم يؤد إلى آخر عمره يتضيق عليه الوجوب بأن بقي من الوقت قدر ما يمكنه الأداء فيه وغلب على ظنه أنه لو لم يؤد فيه يموت فيفوت فعند ذلك يتضيق عليه الوجوب حتى أنه لو لم يؤد فيه حتى مات يأثم وأصل المسألة أن الأمر المطلق عن الوقت هل يقتضي وجوب الفعل على الفور أم على التراخي كالأمر بقضاء صوم رمضان والأمر بالكفارات، والنذور المطلقة، وسجدة التلاوة ونحوها فهو على الاختلاف الذي ذكرنا وقال إمام الهدى الشيخ أبو منصور الماتريدي السمرقندي: " إنه يجب تحصيل الفعل على الفور " وهو الفعل في أول أوقات الإمكان ولكن عملا لا اعتقادا على طريق التعيين بل مع الاعتقاد المبهم أن ما أراد الله به من الفور والتراخي فهو حق وهذه من مسائل أصول الفقه."

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2 / 272):

"(قوله: فيأثم بتأخيرها إلخ) ظاهره الإثم بالتأخير ولو قل كيوم أو يومين لأنهم فسروا الفور بأول أوقات الإمكان. وقد يقال: المراد أن لايؤخر إلى العام القابل لما في البدائع عن المنتقى بالنون إذا لم يؤد حتى مضى حولان فقد أساء وأثم اهـ فتأمل."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144106200247

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں