KFC کھانا جائز ہے یا نہیں ؟
غیر ملکی فوڈ کمپنی کے گوشت کے متعلق اگر یہ غالب گمان ہے کہ وہ مشین کے ذریعہ ذبح ہوکر آتا ہے تو اس کے کھانے سےا جتناب کرنا ضروری ہے، مذکورہ کمپنی کے بارے میں غالب اطلاعات یہ ہیں کہ ان کا ذبیحہ مشینی ہوتا ہے،اگر یہ درست ہے تو اجتناب لازم ہے۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143909200322
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن