بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 محرم 1448ھ 23 جون 2026 ء

دارالافتاء

 

کیکڑا کھانے کا حکم


سوال

کیکڑےکا استعمال کھانے پینے کی اشیاء میں جائز ہے یانہیں ؟

جواب

واضح رہے کہ سمندری جانوروں میں سے صرف مچھلی کھانا حلال ہے، کیکڑا  چوں کہ مچھلی کی کسی قسم میں شامل نہیں، بلکہ    کیکڑے کا شمار دریائی کیڑوں میں ہوتا ہے،اس لیے  کیکڑا کھانا مکروہِ تحریمی ہے۔

بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع میں ہے:

"{ويحرم عليهم الخبائث} [الأعراف: 157] والضفدع والسرطان والحية ونحوها من الخبائث."

(‌‌كتاب الذبائح والصيود، المأكول وغير المأكول من الحيوانات، ج:5، ص:35، ط:دار الكتب العلمية)

فقط واللہ اعلم


فتویٰ نمبر : 144706100242

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں