بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا پردے کے بغیر عورت کی نماز قبول نہیں؟


سوال

کیا ایسی کوئی حدیث ہے: جو عورت بالغ ہونے کے بعد پردہ نہ کرے تو اللہ اس کی نماز قبول نہیں فرماتا؟ اگر ہے تو اس کاحوالہ بتادیں۔

جواب

ان الفاظ میں تو کوئی حدیث علم میں نہیں، البتہ سنن ترمذی وسنن ابوداود ،سنن ابن ماجہ اور مسند احمد وغیرہ میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی روایت ہے کہ :نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : "لاتقبل صلاۃ الحائض إلا بخمار". یعنی "بالغہ عورت کی نماز سرڈھانپے بغیر قبول  نہیں ہوتی"۔   (سنن ترمذی، حدیث نمبر :377 اور سنن ابوداود، حدیث نمبر:641، سنن ابن ماجہ، حدیث نمبر :654 و655)

اس حدیث میں نماز کے دوران سر ڈھانپنے کا حکم ہے۔چنانچہ اگر عورت دوران نماز سرنہ ڈھانپے تو اس کی نماز نہیں ہوتی۔حدیث کے جو الفاظ ذکر کیے گئے شاید انہی الفاظ کو یوں بیان کردیا جاتا ہے، (جیسے سائل نے ذکر کیاہے) جو حدیث کے مفہوم میں نہیں آتا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143808200012

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں