بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا وتر رات کی آخری نماز ہے؟


سوال

عشا ء کے وتر کے بعد دو نوافل پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟ میں نے سنا ہے کہ وتر رات کی آخری نماز ہے؟ 

جواب

وتر کے بعد نفل پڑھنا جائزہے۔ ایک روایت میں وتر کو رات کی آخری نماز بنانے کا حکم ہے، لیکن تحقیق کے مطابق یہ حکم واجب نہیں، مستحب ہے؛ اس لیے کہ وتر کے بعد دو رکعتیں پڑھنے سے متعلق بھی کئی روایات کتب حدیث میں موجود ہیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143811200003

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں