کیا قبر میں مذہب کے متعلق سوال ہوگا؟
قبر کے تین سوالوں میں سے ایک سوال یہ ہے کہ ’’ما دينك ؟ ‘‘ (تمہارا دین کیا ہے؟) یعنی تم دینِ اسلام کے پیروکار ہو یا کسی اور دین کے پیروکار ہو؟ لہٰذا اگر آپ کی مراد ’’مذہب‘‘ سے ’’دین‘‘ ہے تو اس کے متعلق قبر میں سوال ہونا واضح سی بات ہے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144010200644
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن