ماں اگر بچے کو غصے کی حالت میں دودھ پلائے تو حدیث اور شریعت کی رو سے اس کے کیا نقصانات ہیں؟
اس سوال کا تعلق شریعت کی بجائے طب ومیڈیکل کے ساتھ ہے، شرعی اعتبار سے غصے کی حالت میں بچے کو دودھ پلانے میں کوئی گناہ نہیں، طبی نقصانات اگر کوئی ہوں تو وہ میڈیکل سائنس سے وابستہ لوگ بتاسکتے ہیں. فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143906200059
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن