بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا صابن ناپاک ہونے کے بعد پاک ہو جاتا ہے؟


سوال

صابن غسل  خانے میں (ڈبلیوسی) نالی میں گرجائے یعنی گندے پانی میں،  تو صابن کو نکال کر استعمال کر سکتے ہیں ؟ میرے خیال سے گندا پانی اس صابن میں جذب ہونے کی وجہ سے صابن ناپاک ہو جاتا ہے۔ آپ اس بارے میں بہتر معلومات فراہم کیجیے!

جواب

اگر صابن ناپاکی میں گر جائے اور اس کو نکال کر اچھی طرح دھو لیا جائے بایں طور کہ صابن کی اوپر کی سطح دھل جائے  تو  وہ پاک ہو جاتا ہےاور  اُس کو استعمال کر سکتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909201514

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں