کھانے کے درمیان میں پانی پینا یا آخر میں پانی پینا صحیح ہے یا نہیں؟
کھانے سے پہلے، کھانے کے درمیان میں اور کھانے کے بعد پانی پینے میں شرعی طور پر کوئی قباحت نہیں، باقی اس کے طبی فوائد یا نقصانات ماہرینِ طب سے معلوم کرلیے جائیں۔
"زادالمعاد " میں ہے:
"والماء العذب نافع للمرضى والأصحاء، والبارد منه أنفع وألذ، ولاينبغي شربه على الريق، ولا عقيب الجماع، ولا الانتباه من النوم، ولا عقيب الحمام، ولا عقيب أكل الفاكهة، وقدتقدم، وأما على الطعام فلا بأس به إذا اضطر إليه، بل يتعين، ولايكثر منه، بل يتمصصه مصاً؛ فإنه لايضرّه البتّة، بل يقوي المعدة، وينهض الشهوة، ويزيل العطش". (1/304، ط:دارالفکر) فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144107200270
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن