بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 ذو الحجة 1447ھ 04 جون 2026 ء

دارالافتاء

 

کچے چاولوں پر بلی پیشاب کردے تو اس کو پاک کرنے کا طریقہ


سوال

 کچے چاولوں پر بلی نے پیشاب کردیا پاک کرنے کا کیا طریقہ ہے؟

جواب

صورت مسئولہ میں اگر کچے چاولوں پر بلی پیشاب کردے  اور پیشاب اس قدر زیادہ ہوں  کہ چاول پیشاپ پی کر پھول گئے ہوں تو اس کو پاک کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ  اس کو    تین پانی سے اچھے طریقے سے دھویا جائے  اور ہر مرتبہ دھو کر چھوڑدیا جائے تاکہ پانی ٹپکنا بند ہوجائے اس طرح تین مرتبہ کرنے سے وہ پاک ہوجائیں گے،اور اگر  پیشاپ اس قدر زیادہ نہ ہو کہ جس سے چاول پھول گئے ہوں تو محض تین مرتبہ اچھی طرح دھونے سے بھی پاک ہوجائیں گے، اسی طرح اگر  ان چاولوں پر  کسی تالاب یا نل کے نیچے خوب پانی بھایا جائے اس طور پر کہ اس سے پیشاب کا اثر بالکل ختم ہوجائے  تو  وہ پاک ہوجائیں گے، اور ان کو استعمال کرنا جائز ہوگا۔

الفتاوى الهندية (1/ 42)
"وما لا ينعصر يطهر بالغسل ثلاث مرات والتجفيف في كل مرة؛ لأن للتجفيف أثرا في استخراج النجاسة وحد التجفيف أن يخليه حتى ينقطع التقاطر ولا يشترط فيه اليبس. هكذا في التبيين هذا إذا تشربت النجاسة كثيرا وإن لم تتشرب فيه أو تشربت قليلا يطهر بالغسل ثلاثا. هكذا في محيط السرخسي."

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 331)
"(و) يطهر محل (غيرها) أي: غير مرئية (بغلبة ظن غاسل) لو مكلفا وإلا فمستعمل (طهارة محلها) بلا عدد به يفتى. (وقدر) ذلك لموسوس (بغسل وعصر ثلاثا) أو سبعا (فيما ينعصر) مبالغا بحيث لا يقطر، ولو كان لو عصره غيره قطر طهر بالنسبة إليه دون ذلك الغير، ولو لم يبالغ لرقته هل يطهر؟ الأظهر نعم للضرورة.  (و) قدر (بتثليث جفاف) أي: انقطاع تقاطر (في غيره) أي: غير منعصر مما يتشرب النجاسة وإلا فبقلعها كما مر، وهذا كله إذا غسل في إجانة، أما لو غسل في غدير أو صب عليه ماء كثير، أو جرى عليه الماء طهر مطلقا بلا شرط عصر وتجفيف وتكرار غمس هو المختار
.ــ"

فقط واللہ اعلم
 


فتویٰ نمبر : 144012201780

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں