بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 ذو الحجة 1447ھ 05 جون 2026 ء

دارالافتاء

 

کفارہ صوم میں تداخل کا حکم


سوال

رمضان المبارک میں اگر قصداً روزہ توڑ دیا تو کفارہ ہوگا، اگر ایک ہی مہینے میں کئی روزے قصداً توڑ دیے تو کیا سب کے لیے ایک ہی کفارہ ہوگا یا الگ الگ ہوگا؟

جواب

ایک مہینے میں کئی روزے قصداً  توڑ دیے تو ایک ہی کفارہ کافی ہوگا، البتہ جتنے روزے توڑے ان سب کی الگ الگ قضا کرنی ہوگی۔ فقط واللہ اعلم


فتویٰ نمبر : 143909200920

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں