کرسی پر نماز پڑھنا کیسا ہے ؟
اگرکوئی شخص کھڑے ہوکر رکوع سجدے کے ساتھ نماز پڑھنےپرقادرنہ ہو اورنہ ہی زمین پربیٹھ کراشارے سےنمازپڑھ سکتاہو تو ایسے شخص کواجازت ہے کہ کرسی پربیٹھ کراشارہ سےرکوع سجدہ کے ساتھ نمازپڑھ لے۔جس میں سجدہ کا اشارہ رکوع کی بنسبت زیادہ جھکاؤ والاہو۔ اگرزمین پربیٹھ کرنمازپڑھ سکتا ہو تو کرسی کی بجائے زمین پربیٹھ کرہی نماز پڑھنا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143901200061
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن