بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 محرم 1448ھ 24 جون 2026 ء

دارالافتاء

 

ڈیڑھ تولہ سونا اور آدھا تولہ چاندی ملکیت میں ہونے کی صورت میں زکاۃ کا حکم


سوال

ایک عورت کے پاس ڈیڑھ تولہ سونا ہے اور آدھا تولہ چاندی ہے، نقد پیسے نہیں ہیں، اس پر زکاۃ واجب ہے کہ نہیں ؟

جواب

ڈیڑھ تولہ سونا اور آدھا تولہ چاندی کی مجموعی قیمت چوں کہ زکاۃ  کے نصاب (ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت) تک پہنچ جاتی ہے؛ اس لیے  اس عورت پر ڈیڑھ تولہ سونا اور آدھا تولہ چاندی کی مجموعی قیمت کی ڈھائی فی صد زکاۃ واجب ہوگی۔ فقط واللہ اعلم


فتویٰ نمبر : 144008201888

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں