ڈیجیٹل تصویر کے بارے میں کیا حکم ہے،کیوں کہ رائے مختلف ہیں ؟اور مبتلی بہ شخص کیاکرے؟
کسی بھی جاندار کی تصویر کھینچنا ، بنانایا بنوانا ناجائز اور حرام ہے، خواہ اس تصویر کشی کے لیے کوئی بھی آلہ استعمال کیا جائے،اہلِ علم و اہلِ فتوی کی بڑی تعداد کی تحقیق کے مطابق تصویر کے جواز وعدمِ جواز کے بارےمیں ڈیجیٹل اور غیر ڈیجیٹل کی تقسیم شرعی نقطہ نظر سے ناقابلِ اعتبار ہے ؛ لہذا ڈیجیٹل تصویر بنانے یا بنوانے سے بچنا لازم اور ضروری ہے۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143905200055
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن