میں تجھ کو فارغ کرتاہوں۔بیوی کو یہ الفاظ 6 ۔7 بار کہیں ہیں کیا حکم ہے؟بیوی حاملہ ہے!
اگر شوہر نے طلاق کی نیت سے یا مذاکرہ طلاق کے وقت بیوی کو یہ الفاظ ’’ میں تجھ کو فارغ کرتاہوں‘‘ چھ یا سات مرتبہ کہے ہیں تو اس سے اس کی بیوی پر ایک طلاقِ بائن واقع ہو گئی ہے، اگر دونوں ساتھ رہنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے باہمی رضامندی سے دو گواہوں کی موجودگی میں نئے مہر کے ساتھ نئے سرے سے نکاح کرنا پڑے گا، البتہ دوبارہ نکاح کرنے کی صورت میں آئندہ کے لیے شوہر کے پاس صرف دو طلاقوں کا اختیار ہوگا۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144008201725
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن